جنوبی افریقہ: نیلسن منڈیلا اسپتال سے ڈسچارج, گھر منتقل

Nelson Mandela

Nelson Mandela

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو آج صبح اسپتال سے ڈسچارج کر کے انکے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پچانوے سالہ سابق صدرنیلسن منڈیلا پچھلے تین ماہ سے جوہانسبرگ کے پریٹوریا اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے۔

سابق صدر کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق انکی طبیعیت بدستور تشویشناک ہے تاہم جیسا علاج انکا اسپتال میں جاری تھا ایسا ہی علاج ان کے گھر میں جاری رہے گا۔