جنوبی افریقا نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 68 رنز سے ہرا دیا

South Africa Pakistan

South Africa Pakistan

ابوظہبی (جیوڈیسک) جنوبی افریقا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 68رنز سے ہرا دیا، 260 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقا کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو جیت کے لئے 260 رنز کاہدف دیا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی،احمد شہزاد، حفیظ، عمر امین، عمر اکمل ،مصباح، اسد شفیق اور شاہد آفریدی سمیت سب بیٹسمین تو چل میں آیا کی پالیسی پر گامزن رہے۔

حفیظ اوراحمد شہزاد نے بالترتیب نے 15 اور 32 رنز بنائے، تاہم دونوں کے بعد کوئی مڈل آرڈر کوئی مزاحمت کرنے میں ناکام رہا، عمر امین 13، مصباح الحق 19،اسد شفیق 11،عمراکمل7،شاہد آفریدی نے 6، رنز بنائے، تاہم ناقابل یقین طور پر بالرز وہاب ریاض اورسہیل تنویر نے ایک بار پھر پاکستان کو پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی دونوں کھلاڑیوں بالترتیب 33اور31رنز بنائے، لیکن دونوں کے آوٴٹ ہوتے ہی ، سعید اجمل بھی ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

یوں پوری پاکستانی ٹیم 44.3 اوورز میں 191 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اسپن بالر عمران طاہر نے 4، مورکل اورمیک لیرن نے دو، دوجبکہ سوٹ سوبے اور ڈیل اسٹین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔