شارجہ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ نے یہاں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 117 رنز سے شکست دیکر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 4-1 سے جیت لی۔ پاکستان کی پوری ٹیم پروٹیز کے 268 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے تعاقب کے دوران 35.3 اوورز میں 151 رنز بناکر آٹ ہو گئی۔
پاکستان بیٹسمین پت جھڑ کے موسم میں گرنے والے پتوں کی طرح جھڑتے رہے ،صرف سترہ پر تین ابتدائی بیٹسمین آٹ ہوگئے تھے۔ سوائے شعیب مقصود 53 اور عمرا کمل 30 کے کوئی دوسرا بیٹسمین افریقی بولروں کے سامنے ٹک کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
جنوبی افریقی بولروں نے پاکستانی بیٹسمینوں کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں رکھا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پارنیل نے تین، فلینڈر، ڈومینی اور میک لارین نے دو دو جبکہ سوٹ سوب نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔