فلیگ اسٹاف (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر فلیگ اسٹاف میں پاکستانی نوجوان کو قتل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے پاکستانی کا نام محمد حبیب تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ شہر فلیگ اسٹاف کا رہائشی محمد حبیب دکان بند کر کے گھر روانہ ہو رہا تھا کہ سیاہ فام شخص نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ محمد حبیب کو دکان بند کرتے وقت سیاہ فام افریقی نے گولیاں ماریں۔
مقتول محمد حبیب راول پنڈی کےعلاقے مندرہ کا رہائشی تھا، حبیب کے دوست طارق بشیر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ نہیں ہو رہا۔