ابوظہبی (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میں 28 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ہے، اس طرح پانچ ون ڈے میچ کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے ایک کے مقابلے میں تین میچوں میں کامیابی حاصل کرکے ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
آج جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ فیصلہ کیا اور 50 اوورز کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 266 رنزبنائے۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور جنید خان نے دو دو اور محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی،جس کے جواب پاکستان کی پوری ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 238 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،
پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق اورصہیب مقصود نے نصف سنچریاں اسکور کیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے کامیاب بالر ڈیل اسٹین رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی ڈرارہی دونوں نے ایک ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔