جوہانسبرگ (جیوڈیسک) کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے سلیکشن پالیسی میں جارحانہ اقدامات کی مکمل حمایت کردی تاہم وہ اس کے لیے کوٹہ کا لفظ استعمال کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ موجودہ پالیسی کے تحت قومی ٹیم میں کم سے کم 4 سیاہ فام یا رنگدار نسل کے کھلاڑی شامل ہونے چاہئیں۔
ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اسی پالیسی کے تحت ورنون فلینڈر کو کھلانے پر تنازع کھڑا ہوچکا،اس کے باوجود لورگاٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے کرکٹ میں اصلاح کے لیے کچھ اہداف مقرر کیے اور ان کو ہر صورت میں حاصل کریں گے۔ جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ کوٹہ سسٹم نہیں ہے تو لورگاٹ نے کہاکہ آپ کو اس کے لیے ’ٹارگٹ‘ کا لفظ استعمال کرنا چاہیے۔