جنوبی افریقا: ٹریفک حادثے میں 29 افراد ہلاک، 20 زخمی

Traffic Accidents

Traffic Accidents

پریٹوریا (جیوڈیسک) جنوبی افریقا میں بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم سے انتیس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔

پریٹوریا کے مشرقی علاقے میں ٹرک ڈرائیور اوورٹیک کر رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔

واقعے میں چھبیس افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین نے ہسپتال میں دم توڑا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آٹھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔