جنوبی افریقہ نے یو اے ای کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 146 رنز سے ہرا دیا

UAE

UAE

ویلنگٹن (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ نے یو اے ای کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 146 رنز سے شکست دے دی، پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 341 رنز سکور کئے، اے بی ڈی ویلیئرز 99 رنز پر کیچ آئوٹ ہوکر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔

روسو نے 43 ، ملر نے 49 اور فرحان بہار دین نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 64 رنز بنائے، یو اے ای کی جانب سے محمد نوید تین وکٹیں لے کر نمایاں بائولر رہے، ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم نو وکٹوں پر195 رنز بنا سکی، شیمان انور 39 ، امجد علی 21 اور سواپنل پاٹیل 57 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فیلانڈر، مورکل اور ڈی ویلیئرز نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ سٹین، ڈومینی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ لی ، فہد الہاشمی زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ نہیں کر سکے۔ اے بی ڈی ویلیئرز کو شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔