جوہاننسبرگ (جیوڈیسک) ہاتھی کو شائد کھجلی ہو رہی تھی ، اور وہ گاڑی کے قریب آ کر اپنے جسم کو اس کی باڈی سے رگڑنے لگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نر ہاتھی پر ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب وہ ایک خوفناک جنگلی بیل کی طرح ہو جاتا ہے۔
اور اس کی طاقت بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ ہاتھی نے جب یہ حرکت کی تو یقینی طور پر وہ اسی دور سے گزر رہا تھا۔ تا ہم اس دور میں جو غصہ اور جارحیت کرتا ظاہر کرتا ہے وہ دکھائی نہیں دیا ، اور وہ کار کے ساتھ کھیلتا رہا۔
گاڑی میں ایک جوان جوڑا موجود تھا ، اور حیران کن طور پر انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا۔ انہیں اپنی گاڑی کے تباہ ہونے کی فکر نہیں تھی ، بلکہ یہ خوشی تھی کہ ان کی جان بچ گئی ہے۔ بد مست ہاتھی نے گاڑی کی کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔
چھت پر ڈینٹ ڈال دئیے ، چاروں ٹائر پھاڑ دئیے اور چیسی کو بھی توڑ دیا ، اور جب اس کی کھجلی کم ہوئی تو اپنے پیچھے ایک تباہ شدہ گاڑی چھوڑ کراس نے اپنی راہ لی۔