جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو دوسرا ون ڈے بھی ہرا کر سیریز جیت لی

South Africa

South Africa

بولا وایو (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیکاک نے 38 ڈو پلیسز نے 55 ڈومینی نے 36 اور ملر نے 45 رنز بنائے۔ ہاشم آملہ اس بار صرف 15 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ زمبابوے کی جانب سے ویٹوری، اوتسیا، نیومبو اور ولیمز نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ زمبابوے کی طرف سے ولیمز 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کے پارنیل اور میکلارن نے تین تین جب کہ عمران طاہر نے دو وکٹ حاصل کئے۔

جنوبی افریقہ پارنیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے تین وکٹ لینے کے علاوہ 24 رنز بھی بنائے تھے۔ سیریز کا آخری ایک روزہ میچ اکیس اگست بروز جمعرات کو بولا وایو ہی میں ہو گا۔