ڈربن(جیوڈیسک)جنوبی افریقہ میں ہونے والی بریکس کانفرنس میں 5 ابھرتی معاشی طاقتوں کے سربراہ دو عالمی بینکوں کے مقابلے پر بینک بنانے کے لئے جمع ہو گئے ، کا نفرنس کی افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے ماحول گرما دیا۔
ڈربن میں ہونے والی کانفرنس میں برازیل،روس، بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ کے سربراہ شریک ہیں، کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس نے شرکا کے دل موہ لئے۔
روس ، چین اور برازیل کے فنکار وں نے بھی اپنے ممالک کی ثقافت کو بھرپور انداز میں پیش کیا، بریکس ممالک میں دنیا کی 43 فیصد آبادی مقیم ہے۔ کانفرنس کا مقصد ایک ایسا بینک بنانا ہے جو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا مقابلہ کر سکے۔