کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی نظر بندی بھارتی فورسز کا کریک ڈائون زیر حراست ہلاکتیں نوجوان نسل کی ٹارگٹ کلنگ بھارت کی آٹھ لاکھ پیرا ملٹر ی فورسز اب کشمیریوں کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔
بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار کرنے کی کوشش کی نعیم کھو کھر نے کہاکہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے میں سنجیدہ نہیں حریت رہنمائوں کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کو بہانا بنا کر امن مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنا افسوسناک ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنے کیلئے جابرانہ ہتھکنڈے اختیار کررہا ہے
بھارتی حکمرانوں کی ریاستی دہشتگردی اقوام عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان طاقت کے ذریعے کشمیریوں سے ان کا پیدائشی حق چھیننے کی ناکام کوششوں میں لگا ہوا ہے کشمیری عوام ظلم و بر بریت کے باوجود بھارت خلاف سراپا احتجاج ہیں بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے وادی کے اندر نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں
نعیم کھو کھر نے کہاکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی جارحیت پر خاموش تماشائی کے بجائے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی اُمید وں کا محور و مرکز ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بھارت کی بلیک میلنگ کو مسترد کرکے کشمیریوں کے حوصلوں کو جلا بخشی ہے۔