لاہور (جیوڈیسک) ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے ٹینس کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ کھلاڑی اور کوچز بھارت میں میڈلز کی امید لگائے ہو ئے ہیں ۔
پاکستان کی مردو خواتین کی آٹھ رکنی ٹیم بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لے گی ۔ اشنا سہیل اور عابد مشتاق کوچز رشید ملک اور محمد خالد کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ اعصام الحق بیرون ملک ٹورنامنٹس میں مصروف ہیں تو باقی کھلاڑی اپنے اپنے شہروں میں پریکٹس کر رہے ہیں ۔
اشنا سہیل کہتی ہیں کہ مدمقابل چاہے ثانیہ مرزا ہوںہمارا ٹارگٹ بھی جیت ہے ۔ جبکہ عابد مشتاق بھارت کا کچھ دباؤ محسوس کر رہے ہیں ۔