جنوبی چین میں قائم فیکٹری میں دھماکے، 17 افراد ہلاک

China Blast

China Blast

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں جنوبی شہر فوشاں میں قائم ایک فیکٹری میں گیس دھماکے کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے۔

چینی حکام نے بتایا ہے کہ فیکٹری میں تین دھماکے ہوئے، جن کی وجہ سے فیکٹری کی دیواریں اور چھت تباہ ہو گئی۔

دھماکے اتنے شدید تھے کہ قریب ہی واقع ایک گلاس فیکٹری اور دیگر پلانٹس بھی متاثر ہوئے، امدادی آپریشن جاری ہے۔