ہنوئی (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے ویتنام میں سیاسی آزادی کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر باراک اوباما نے کہا کہ ایک جانب تو ویتنام کی حکومت بڑی کامیابیوں کے دعوے کرتی ہے جبکہ دوسری طرف سول سوسائٹی کے متعدد کارکنوں کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے ملک کے کمیونسٹ حکمرانوں سے کہا کہ انسانی حقوق کے بنیادی قوانین سے ویتنام کے مستقبل کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ اس سے ترقی کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ صدراوباما ایشیا کے دورے کے موقع پر ویتنام میں موجود ہیں۔