ادیس ابابا (جیوڈیسک) افریقن یونین کی ڈپٹی چیئر پرسن ارسٹس وینچا نے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے پر فریقین کو براہ راست اور پر امن مذاکرات کے ذریعے اس تنازعہ کو حل کرنا چاہئی۔
افریقن یونین کی ڈپٹی چیئرپرسن نے یہ بات چینی مشن کے چارج دی افیئر چینگ ژو فنگ کے ساتھ ایک ملاقات میں کہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے نمٹانا چاہئے تا کہ باہمی اعتماد اور علاقے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ حاصل ہو گا۔