فوہانگ (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں سالانہ مشترکا فوجی مشقیں جاری ہیں ، جس میں تیوں مسلح افواج کے دستوں نے شاندار کاردگی کا مظاہرہ کیا۔ فوہانگ شہر کے ساحلی علاقے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی مشقوں میں بحریہ اور بری فوج کے ایک ہزار نوسو فوجیوں نے شرکت کی۔
مشقوں میں 20 بحری لڑاکا گاڑیاں ،20 بحری جنگی جہاز اور 40 لڑاکا طیارے شریک ہوئے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصدفوجی صلاحیتوں بہتر بنانا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی۔