سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا ملک کی شمالی متنازع سمندری سرحدی علاقے میں تباہ ہونے والے ڈرون کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے، جس کے متعلق خیال ہے کہ یہ شمالی کوریا کا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق ایک بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ شمالی کوریا کی سرحد کے ساتھ متنازع سمندری سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جو خاص نگرانی کے لیے آیا تھا۔
تباہ ہونیوالا آسمانی رنگ کا ڈرون بالکل ایساہی ہے ، جیسا شمالی کوریا نے گزشتہ سال پریڈ کے دوران ڈرونز کی نمائش میں پیش کیا تھا۔ اس سے پہلے گزشتہ روز شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ بھی ہوچکا ہے۔