جنوبی کوریا : ملازمین کو ڈیوٹی پر ایک گھنٹہ سونے کی انوکھی اجازت

Sleep

Sleep

سئیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے کافی لوگ دوپہر کے کھانے کے بعد اپنی توجہ کھو بیٹھتے ہیں۔ ایک گھنٹا سونے سے یہ کیفیت تبدیل ہو سکتی ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے انھیں یا تو کام پر جلدی آنا ہو گا یا دیر تک رہنا ہو گا۔ اس طرح کے منصوبے کو ملک میں پہلی بار متعارف کروایا گیا ہے۔ ملازمین کو اس مقصد کے لیے لاونج، کانفرنس روم یا دیگر جگہ دستیاب ہیں۔

مقامی حکومت اگلے سال بھی اور پیسے خرچ کر کے آرام کرنے کے مزید مقامات تیار کرے گی۔ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے لوگ اس نئے منصوبے کا فائدہ اٹھائیں گے کیونکہ انھیں اس گھنٹے کی کمی پوری کرنا ہو گی اور اکثر لوگ پہلے ہی سے دوپہر کے کھانے کے وقت سو لیتے ہیں۔