سیول (جیوڈیسک) جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان متنازع سمندری حدود میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان نے بتایا کہ شمالی کوریا نے جنگی مشقوں کے دوران کچھ گولے جنوبی کوریا کے سمندری علاقے میں پھینکے ، جس کا جواب دیا گیااور دونوں طرف سے فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ تقریبا آدھے گھنٹے تک جاری رہا ،جھڑپ کے بعد جنوبی کوریا کی سمندری حدود کے جزیروں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔