جنوبی کوریا میں میوزک شو کے دوران چھت گرنے سے 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی

South Korea

South Korea

سیئول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں میوزک کنسرٹ کے دوران چھت گرنے سے 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق میوزک کنسرٹ میں 700 سے زائد افراد شریک تھے۔

اور کچھ لوگ کنسرٹ سے لطف اندوزہونے کے لئے لوہے کی جالی سے بنے روشن دان پر چڑھ گئے جو لوگوں کا بوجھ نہ برداشت سکا اور گرگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبا کی ہے جب کہ کنسرٹ انتظامیہ نے حادثے سے قبل بارہا لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ روشن دان سے اتر جائیں لیکن ا ن کی ہدایت کو لوگوں نے نظرانداز کردیا اور اسی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔