پیانگ یانگ (جیوڈیسک) جنوبی کوریا نے پرامن اتحاد کے لیے شمالی کوریا کو آئندہ ماہ مختلف مسائل پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کی باضابطہ پیشکش کی ہے۔
جنوبی کوریا کے اتحاد کے وزیر رییو کیہل جائے نے کہا کہ وہ ان مذاکرات سے ان خاندانوں کے ملن کے بارے میں بات چیت کرنے کی امید کرتے ہیں جو 60 سال سے بھی زیادہ عرصے قبل ہونے والی جنگ میں علیحدہ ہو گئے تھے۔
تاہم ابھی تک شمالی کوریا کی جانب سے اس پر کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔