نیویارک (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک جنوبی کوریا کی پارک ان بی نے یو ایس اوپن گولف ٹورنامنٹ جیت کر سیزن میں مسلسل ایل پی جی اے تیسرا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نیویارک کے سیبونک کلب میں ہونیوالے ویمنز گولف ٹورنامنٹ کے فائنل رانڈ میں کورین کھلاڑی نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔
ورلڈ نمبر ون کورین گولفر نے چار سٹروکس کی برتری سے فتح حاصل کی۔ پارک ان بی یو ایس اوپن جیتنے کے بعد سیزن میں تین بڑے ٹائٹلز اپنے نام کرنے والی دوسری خاتون گولفر بن گئی ہیں۔ایونٹ میں جنوبی کوریا ہی کی آئی کے ایم کی دوسری اور ریوسو کی تیسری پوزیشن رہی۔