بوسن (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں بارش اور سیلاب کے باعث پانچ افراد ہلاک اور پانچ لاپتہ ہو گئے۔ تیز بارش اور سیلاب نے نظام زندگی بھی درہم برہم کر کے رکھ دیا۔
جنوبی کوریا کے شہر بوسن میں تیز بارش اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ریسکیو اہلکار عمارتوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
بوسن میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔