سیؤل (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے فوجی تربیتی کیمپ میں طلبہ کے لیے موسمِ سرما کے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا گیا جس میں ان سے برفانی موسم میں فوجی مشقیں کروائی گئیں۔
منفی20 ڈگری سینٹی گریڈ والے علاقے میں ایک مہینے تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں150سے زائد جوان حصہ لے رہے ہیں۔
اس تربیتی پروگرام کے تحت نہ صرف فوجی جوان ایک دوسرے پربرف پھینکتے، اسکی انگ کرتے ،برف میں لوٹ پوٹ ہوتے اور بھاری رکاوٹیں کھینچتے و عبور کرتے نظر آئے بلکہ اس کیمپ میں انہیں برف کے نیچے ٹھنڈے یخ پانی میں تیراکی کی مشق بھی کروائی جائے گی۔