سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کی فضائیہ کے سربراہ کی بیٹی کو ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فضائیہ کے سربراہ شوتاپانگ کی بیٹی کیخلاف ہیدر چو پر 5 دسمبر کو فضائی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جہاز کا رخ راستے سے واپس موڑنے بارے مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس پر عدالت نے انہیں ایک سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
دریں اثناء ہیدر چو نے بھی اپنے اس فعل پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت میں معافی نامہ جمع کروا دیا ہے۔ واضع رہے کہ ہیدر چو کوریئن ایئر کی وائس پریزیڈنٹ اور ہوائی کمپنی کے صدر کی بیٹی ہیں۔ انھوں نے فلائٹ سٹیورڈ کی جانب سے غلط انداز میں مونگ پھلیاں پیش کرنے پر جہاز کی روانگی میں تاخیر کرائی تھی۔
یہ واقعہ نیویارک کے ہوائی اڈے پر پیش آیا تھا۔ جہاز نیویارک سے جنوبی کوریا کے لئے روانہ ہونے والا تھا کہ اسے واپس ٹرمینل پر لے جایا گیا۔ ہیدر چو نے مطالبہ کیا کہ مونگ پھلی غلط طریقے سے پیش کرنے پر جہاز کے عملے کو تبدیل کیا جائے۔