سیول (جیوڈیسک) یہ حادثہ دارالحکومت سیول سے 270 کلو میٹر دور مریانگ شہر میں پیش آیا۔ ہسپتال میں آتشزدگی سے کم ازکم 41 افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مریانگ شہر کے ہسپتال میں لگنے والی یہ ہولناک آگ ایمرجنسی روم سے پھیلی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہسپتال کو اپنے قابو میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں لیکن کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی کوریا کے ایک سپورٹس سینٹر میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔