سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا نے مسلح افواج کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر نئے کروز میزائلوں ہائیونمو تھری اور ہائیو نمو ٹو کی نمائش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا نے مسلح افواج کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر پیونگام میں فوجی ایئر پورٹ پر دو نئے میزائلوں کی نمائش کی ہے۔
جنوبی کوریا کا ہائیو نمو تھری میزائل ایک ہزار کلومیٹر جبکہ ہائیو نمو ٹو 300 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ سیول نے ان میزائلوں کی نمائش شمالی کوریا کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کی عکاسی کے مقصد سے کی ہے۔
مسلح افواج کے سالانہ دن کے موقع پر کی گئی اس نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا نے کہا کہ ہمیں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے دستبرداری تک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیانگ یانگ کو خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے جوہری پروگرام سے دستبردار ہو جانا چاہئے۔