یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمنی فوج نے شمال مشرقی یمن کی مارب گورنری کے جنوب میں نئے فوجی مقامات کو حوثی باغیوں سے پیر کے روز آزاد کرا لیا۔
فوج کے میڈیا سینٹر نے کہا کہ مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اس دوران فورسز یمین الردھہ اور الفلیحہ کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ ان مقامات سے حوثی ملیشیا نے بھاری جانی نقصان کے بعد پسپائی اختیار کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں متعدد حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ملیشیا کی متعدد گاڑیاں اور جنگی ساز وسامان تباہ ہو گیا۔
اس سے قبل پیر کے روز یمنی فوج کے چیف آف اسٹاف صغیر بن حمود بن عزیز نے مارب گورنری میں یمنی فوج ،عرب اتحاد اور مزاحمتی فورسز حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کریں گے۔
انہوں نے یمن میں استحکام کی بحالی کے لیے کام کرنے والے اتحاد کے کردار کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کردار کو بھی سراہا۔