رباط (جیوڈیسک) مراکش کے جنوب میں بارشوں کے بعد سیلاب سے 17 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہو گئے۔ سیلابی ریلوں کی وجہ مالی نقصان کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
مراکش کا صوبہ گوئلمم سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سیلابی ریلے میں 13 افراد بہہ کر ہلاک ہو گئے۔
دریا میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ سیاحوں کے لیے معروف تفریحی مقام موراکچ بھی سیلابی پانی کی زدمیں ہے۔ یہاں کی سڑکیں بھی سیلابی پانی کی وجہ سے متاثر ہیں۔ سیلاب سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد پل بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔