سیول (جیوڈیسک) جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان بچھڑے خاندانوں کو ملانے کے لیے مذاکرات شمالی کوریا کے علاقے پنمنجوم میں ہو رہے ہیں
شمالی کوریا کے علاقے پنمنجوم میں دونوں ملکوں کے نمائندے کورین وار میں بچھڑ جانے والے خاندانوں کو ملانے کے لیے ملاقات کریں گے ۔
اس سے پہلے دوہزار چودہ میں ان خاندانوں کی ملاقات کروائی گئی تھی کوریا میں 1950 سے 1953 کی جنگ کے دوران لاکھوں کورین باشندے اپنے رشتے داروں سے بچھڑ گئے تھے، تاہم اس مجوزہ ملاقات کے لیے صرف چند سو افراد کو منتخب کیا جاتا ہے۔