منیلا (جیوڈیسک) جنوبی فلپائن میں زلزلے کے نتیجے میں عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز جزیرہ بوہل کے قریب 56 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فلپائن نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق بوہل میں زلزلے سے ایک عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ کیبو کے علاقے میں ایک چرچ ،سابق سٹی ہال اورکئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔