ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں صفائی کے معاملات ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت سات کروڑ 13لاکھ روپے کے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ فورٹ منرو کے ترمیمی منصوبہ کی منظوری دے دی ہے . انہوںنے یہ منظوری ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی. کمشنر احمد علی کمبوہ نے کہاکہ فورٹ منرو کو سیاحت کیلئے پر کشش مقام بنایا جائے گا.
کھر میں بائی پاس سمیت اہم رابطہ سڑکوں کی تعمیر او ر کشادگی اولین ترجیح ہو گی . اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس شعیب طارق وڑائچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس وسیم اختر جتوئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس و پلاننگ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی انعم حفیظ ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالمجید حیدرانی ، ایس ای ہائی وے شفاقت حسین ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ محمد باقر گردیزی سمیت دیگر متعلقہ اراکین موجود تھے ۔