مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بحرانوں کا شکار ہے لیکن جنوبی پنجاب میں ترقیاتی عمل جاری رہے گا۔ سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں تقسیم کرنے کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگرچہ ملک کو لوڈشیڈنگ سمیت مختلف بحرانوں کا سامنا ہے مگر جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے فنڈز میں کمی نہیں آنے دیں گے۔
اس موقع پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے 296 گھروں پر مشتمل علامہ اقبال ویلیج بنانے پر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔