راولپنڈی : پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر علامہ طاہر اقبال چشتی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف گرینڈ فوجی آپریشن نا گزیر ہو چکا ہے، ملتان دھماکہ خطرے کی گھنٹی ہے ،ملک کو دھشت گردوں ،لیٹروں اور کرپٹ افسرشاہی سے نجات دلانے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کادائرہ کار بڑھایا جائے، ملک میں امن کی بہار لانے کیلئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے سُنّی تحریک کے زیراہتمام رحیم ٹائون میں پندرہویں تحفظ ناموسِ رسالتۖوعقیدہ ختم نبوت ۖکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انکاکہناتھاکہ امت مسلمہ کے عروج کیلئے فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے، محبت رسول ہی امت کو متحد کرسکتی ہے،پاک فوج دہشتگردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دے رہی ہے، جنرل راحیل شریف پوری قوم کا فخر ہیں،بھارت ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
سرینگر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں،پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن دہشتگردی کے خلاف اک فوج کیساتھ کھڑا ہے، ہم اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی سلامتی اوراسلام کی سربلندی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرینگے۔
اس موقع پر پیر غلام مرتضیٰ شاکر، ڈاکٹر طیب رضا، قاری محمد اکثیر چشتی، سید گفتار حسین شاہ، محمد عثمان اعوان، محمد سجاد خان قادری، نورالشّبیر قادری، محمد اسد قادری ویگر نے بھی خطاب کیا۔