لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے کارروائی کرکے جنوبی پنجاب اسمگل ہونے والا بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑ لیا۔
جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، اور پولیس نے کارروائی کرکے اسلحے کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے، جب کہ ملزم کو فیملی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی وہاڑی روبینہ عباس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 35 پسٹل، 3 رائفل، 7 گن اور 9 ایم ایم کے 18 پسٹل اور 26 ہزار سے زائد گولیاں و کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں، اور ملزم نے یہ اسلحہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرنا تھا۔ ڈی ایس پی صدر افضل لودھی کا کہنا تھا کہ ملزم اسلحہ کی سپلائی کے دوران فیملی کے ساتھ سفر کرتا تھا، جس وجہ سے پولیس سے بچ جاتا تھا، تاہم خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ 6 لاکھ سے زائد نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔