نیا پتیسو (جیوڈیسک) میانمار میں آسیان کا سربراہی اجلاس شروع ہو گیا جس میں چینی وزیراعظم لی کی کیانگ نے جنوبی چینی سمندر کی ملکیت کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعہ پر فریقین ممالک کے ساتھ دوستی کے معاہدے کی تجویز دی ہے لیکن ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ علاقائی تنازعات ان ممالک کو باہمی صلاح مشورے سے طے کرنے چاہئیں۔
چین، تائیوان اور آسیان تنظیم میں شامل دیگر ممالک چین کے ساتھ واقع سمندر پر ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اوباما نے کہا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون مزید کریں گے۔