جنوبی کوریا (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کے خلاف جنگ کی تریسٹھ ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر مصنوعی جنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں یادگار معرکے دہرائے گئے۔ جنوبی کوریا انیس سو پچاس کی کورین جنگ کے بعد جزیرہ نما کوریا تقسیم ہو گیا تھا۔
ہر سال جنوبی کوریا میں اس جنگ کی سالگرہ قومی جذبے کے تحت منائی جاتی ہے۔ سالگرہ پر ہونے والی مصنوعی جنگ میں پانچ سو فوجیوں نے حصہ لیا اور اپنی جنگی مہارت پیش کی۔