جنوبی سوڈان : فوج اور باغیوں میں جھڑپیں، 163 افراد ہلاک

Rebels

Rebels

خرطوم (جیوڈیسک)جنوبی سوڈان میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں163 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان فلپ اگپور نے بتایا ہے۔

شمالی صوبہ جنگلئی میں باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں گزشتہ دو روز کے دوران فوج نے 143 باغیوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ حملوں اور فائرنگ سے بیس فوجی بھی مارے گئے ہیں دوطرفہ جھڑپوں میں فوجیوں اور باغیوں سمیت ستر سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔