جوبا (جیوڈیسک) باغی رہنما ریک مشار نے معاہدے پر گذشتہ ہفتے دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت مشار نائب صدر بن جائیں گے۔ امن معاہدے سے دسمبر دو ہزار تیرہ سے جاری خانہ جنگی ختم ہو جائے گی۔
دارالحکومت جوبا میں معاہدے کی دستخط کی تقریب میں شریک افراد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر کیر نے معاہدے کی بعض شرائط پر تحفظات کا اظہار کیا۔ معاہدہ کینیا، یوگینڈا اور ایتھوپیا کے صدور کے تعاون سے طے پایا ہے۔