جنوبی سوڈان میں ایک ہفتے میں ہزاروں افراد مارے گئے: اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ کار کے مطابق گذشتہ ہفتہ جنوبی سوڈان کیلئے تباہ کن رہا اور ریاست میں ایسی اجتماعی قبریں بھی ملی ہیں جو انسانی لاشوں سے بھری پڑی ہیں۔

رابطہ کار کے مطابق نسلی خونریزی کے باعث اپنے گھر بار چھوڑ کر پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد بھی لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ صدر سلوا کیئر کے مطابق انھوں نے اہم علاقوں کو باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان میں امن دستوں کی تعداد دگنی کر کے ساڑھے 12 ہزار کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جسے فوری طور پر نافذالعمل کیا جائے گا۔