بیجنگ (جیوڈیسک) متعدد ایشیائی ممالک چین پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ اپنی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے بل بوتے پر اپنے متنازع بحری دعووں کو جارحانہ طور پر پروان چڑھانے اور علاقے کے قدرتی وسائل پر قابض ہونے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بات چیت میں ممکنہ طور پر چین کے اپنے ہمسایوں کے ساتھ سمندری حدود سے متعلق تناو کا معاملہ مرکزی حیثیت کا حامل ہوگا ، جس میں امریکی وفد کی سربراہی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر خزانہ، جیک لیو کریں گے۔
کیری کے شریکِ سفر ایک سینئر امریکی عہدے دار نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین پر چین کے سخت گیر دعوے انتہائی مبہم اور کشیدگی کا باعث ہیں۔ بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے دوران امریکی اہل کار ممکنہ طور پر سائبر سکیورٹی کا حساس معاملہ بھی اٹھائیں گے۔