آسٹریلوی ریاست ساوتھ ویل میں بس گھر میں گھس گئی، ڈرائیور موقع پر ہلاک جبکہ گھر کے مکین زخمی ہوگئے۔ آسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس دو منزلہ عمارت سے جا ٹکرائی جس سے گھر کے سامنے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق بس میں سولہ افراد سوار تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گھر میں موجود افراد کی حالت نازک ہے۔