جنوبی وزیرستان میں سینٹرل ٹریڈ کوریڈور، آرمی چیف نے افتتاح کیا

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں سینٹرل ٹریڈ کوریڈور شاہراہ کا افتتاح کردیا، سینٹرل ٹریڈ کوریڈور پر جنوبی وزیرستان کا سب سے بڑا پل بھی بنایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹرل ٹریڈ کوریڈور پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم زمینی راستہ ہوگا، سینٹرل ٹریڈ کوریڈورفاٹا اور جنوبی خیبر پختونخوا کی معیشت میں مدد گار ہوگا، اس زمینی راستے سے تجارت میں مدد ملے گی۔ افتتاح کے موقع پر آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا۔

کہ آپریشن ضرب عضب منصوبے کے تحت کامیابی سے جاری ہے، متاثرہ علاقوں کی بحالی ے قیام کے لئے حکومت سے مشاورت کے بعد جامع منصوبہ بنایا گیا ہے، ان علاقوں میں امن کا قیام اوراستحکام لایاجائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کام کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔