جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 7 جاں بحق

Drone Attack

Drone Attack

پشاور (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ایک مکان پر ہونے والے امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

امریکی جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے مکین میں ایک مکان کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حملے سے قبل اور بعد میں امریکی جاسوس طیاروں کی علاقے میں نچلی پروازیں جاری رہیں جس سے لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔