جنوبی وزیرستان : روزہ نہ رکھنے کی سزا 20 کوڑے، ایک ماہ قید

South Waziristan

South Waziristan

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) ایجنسی میں روزہ نہ رکھنے والوں کو بیس کوڑوں اور ایک ماہ جیل ہوگی۔ باریک کپڑا فروخت کرنے والے دکانداروں کو 50 ہزار جرمانہ بھرنا ہوگا۔ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں ماہ رمضان پر کالعدم تحریک طالبان کے ملا نذیر گروپ نے پمفلٹ تقسیم کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے۔

کہ بغیر کسی عذر یا ضروری وجہ کے روزہ توڑنے یا روزہ نہ رکھنے والے کو بیس کوڑوں کی سزا دی جائے گی۔ ایسے افراد کو ایک ماہ تک جیل میں بھی رکھا جائے گا۔ پمفلٹ میں باریک کپڑے فروخت کرنے، چست کپڑے سینے اور پہننے والوں کو بھی جرمانہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔