جنوبی وزیرستان: باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 6 خواتین جاں بحق

Floods

Floods

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

ڈی سی وانا امیر نواز نے بتایا کہ باراتیوں کی گاڑی گزشتہ شام کو سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، گاڑی میں 7 خواتین، 3 بچے اور ڈرائیور موجود تھا، حادثے میں ڈوبنے والی 6 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ڈی سی کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو کارروائی کرکے ایک خاتون، تینوں بچوں اور ڈرائیور کو بچا لیا گیا ہے۔