جنوبی وزیرستان: سربراہ امن کمیٹی کے گھر پر شدت پسندوں کا حملہ

South Waziristan

South Waziristan

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) پندرہ سے بیس افراد پر مشتمل مسلح گروہ نے صبح کی نماز کے وقت کوٹ اعظم گائوں کے وسط میں واقع امن کمیٹی کے کمانڈر عطاء اللہ کے گھر پر ہینڈ گرنیڈز پھنک کے حملہ کر دیا تاہم عطاء اللہ کے محافظوں اور گائوں کے لوگوں کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران دو حملہ آور مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق جنوبی وزیرستان تھا اور ان کی شناخت محمود اور نذیر کے نام سے کر لی گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور مقامی آبادی کے درمیان 45 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جب سورج طلوع ہو گیا اور روشنی پھیلنے لگی تو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے واپس پلٹ گئے۔