راولپنڈی(جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور خیبرون کامیابی سے جاری ہیں جس میں جیٹ طیاروں کی تازہ کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جیٹ طیاروں نے جنوبی وزیرستان میں وادی تیرہ اور خیبرایجنسی کے علاقے سانزیلا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔