پشاور (جیوڈیسک) گومل زام ڈیم منصوبے پر کام کرنے والے واپڈا کے 8مغوی اہل کاروں کو 2 سال کے بعد طالبان نے رہا کردیا، ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی رہائی ڈھائی کروڑ روپے تاوان ادا کرنے کے بعد ہوئی۔ واپڈا کے 8 اہل کاروں کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام ڈیم سے واپسی پر طالبان نے اغوا کر لیا تھا جبکہ ان کے ساتھ اغوا کئے گئے ایک ایف سی اہل کار کو قتل کر دیا گیا تھا۔
تقریبا سال بعد طالبان نے جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے بوبڈ میں ان اہل کاروں کو رہا کردیا۔ مغوی اہلکاروں کو سیکیورٹی فورسز اور ایف سی اہلکاروں نے بنوں کینٹ پہنچایا اورکئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مغویوں کی رہائی کیلئے ڈھائی کروڑ روپے تاوان ادا کیا گیا ہے۔